علامہ سید احمد صافی کی نجف اشرف میں آیت اللہ سید ہادی سیستانی کی تشیعِ جنازہ میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے اعلیٰ دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے برادرِ محترم، آیت اللہ سید ہادی سیستانی (رحمہ اللہ) کے مراسمِ تشییع و تدفین میں شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ صافی کے ہمراہ روضہ مبارک کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ سید محمد علی ازہر سمیت روضہ مبارک کے متعدد اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

آیت اللہ سید ہادی سیستانی کی آخری رسومات نجف اشرف میں ادا کی گئیں، جس میں حوزہ علمیہ کے جید اساتذہ، فضلاء، طلباء اور مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: