اس تقریب کا اہتمام روضہ مبارک کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے وابستہ 'یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن' نے اپنے 'نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ' کے تحت کیا۔ تقریب میں روضہ مبارک کی مجلسِ ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس الددہ الموسوی، یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر صباح واجد علی، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
اس تقریب سے روضہ مبارک کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر عباس الددہ الموسوی نے خطاب کیا، جس کے بعد یونیورسٹی کے صدر نے خطاب کیا۔ پروگرام میں معروف عالمِ دین شیخ زمان الحسناوی نے فکری و تربیتی لیکچر دیا، جبکہ شاعرِ اہل بیت محمد الیاسری نے منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور مداحِ اہل بیت محمد التمیمی نے مذہبی قصائد پڑھے۔
یونیورسٹی ایکٹیویٹیز یونٹ کے انچارج سید مصطفیٰ فلاح عرسان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: "شعبہ تعلقاتِ عامہ کی ان سرگرمیوں کا مقصد یونیورسٹی کی حدود میں عراقی عبایا پہننے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اسی سلسلے میں آج جامعہ کربلا کی انتظامیہ کے تعاون سے یہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں 2700 سے زائد طالبات کی تکریم کی گئی۔
جامعہ کربلا کے صدر ڈاکٹر صباح واجد علی نے اپنے تاثرات میں کہا: یہ فیسٹیول روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ساتھ ہمارے مسلسل تعاون اور ہم آہنگی کا ثمر ہے۔ اس کا مقصد طالبات میں حجاب اور عراقی عبایا کی اہمیت کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے، کیونکہ یہ ہماری ثقافتی شناخت اور معاشرتی و اخلاقی اقدار کا لازمی حصہ ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اس قسم کی تقریبات کے ذریعے معاشرے میں بلند اسلامی اقدار کے فروغ اور طالبات میں عبایا کی پابندی کے رجحان کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔



























