تصویری رپورٹ: امام زمانہ(عج) کو امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے والے لاکھوں زائرین

امام زمانہ(عج) کو ان کے والد اور رسول خدا(ص) کے گيارہویں جانشین حضرت امام حسن عسکری(ع) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے لاکھوں زائرین سامراء پہنچ رہے ہیں اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں حاضری دے رہے ہیں۔

عراق کے شیعہ وقف بورڈ (ديوان الوقف الشيعي) کے نائب صدر شيخ سامي المسعودي نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے اس موقع پہ زائرین کی خدمت کے لیے لگائے گئے مواکب اور کیمپس کی تعداد تقریبا (1000) ہے کہ گزشتہ چند دن سے رضاکارانہ طور پر زائرین کے کھانے، آرام اور دوسرے انتظامات کر رہے ہیں۔

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے سامراء سے مواکب اور زائرین کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں جنھیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: