ماہِ شعبان المعظم کی آمد اور انوارِ کربلا کے ایامِ جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ مینٹیننس و انجینئرنگ کنسٹرکشن (قسم الصيانة والإنشاءات الهندسية) نے روضہ مبارک کے بلند و بالا مناروں پر برقی قمقموں اور آرائشی لائٹوں کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔
اس حوالے سے الیکٹریکل یونٹ کے سربراہ انجینئر حسن محمد نے بتایا کہ: ہمارے شعبے نے ماہِ مبارک کے دوران آئمہ اہل بیت (عليهم السلام) کے جشنِ ولادت کی خوشی میں دونوں مناروں پر خصوصی برقی چراغاں کا کام مکمل کر لیا ہے۔ ان انتظامات کا مقصد جشن کے ماحول کو مزید پرکشش بنانا اور اس مقام کو زائرین کے دلوں میں اہل بیت (ع) کی محبت و ولایت اور خوشی کے جذبات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ: "ہمارے فنی عملے نے دونوں مناروں کے بالائی حصوں پر جدید برقی لڑیوں کو نصب کیا ہے، اور یہ تمام کام ماہِ شعبان کی آمد کی خوشی میں پہلے سے تیار کردہ ایک جامع منصوبے کے تحت انجام دیا گیا ہے۔
