تیس لاکھ سے زیادہ عزادار امام حسن عسكری(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کیلئے سامراء میں..

عراق میں شیعہ وقف بورڈ (ديوان الوقف الشيعي) کے نائب صدر شيخ سامي المسعودي نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حضرت امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے اور عزاداری کے قیام کے لیے 8ربيع الأوّل 1437هـ (20دسمبر 2015ء) کو سامراء آنے والے زائرین کی تعداد تیس لاکھ سے زیادہ تھی۔



روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے میڈیا انچارج رحمن الفياض نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاکھوں زائرین کے استقبال کے لیے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) نے ہر حوالے سے وسیع انتظامات کیے تھے اور اس سلسلہ میں روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا بھرپور تعاون بھی حاصل تھا اور تمام امور کی بروقت و باخوبی ادائيگي کے لیے ہزاروں رضاکاروں کی بھی خدمات کو بھی بروے کار لایا گيا تھا۔

روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) نے سیکورٹی فورسز کے تعاون سے بغداد اور تکریت سے سامراء آنے والے راستوں کی حفاظت اور زائرین کی باحفاظت آمد ورفت کے سخت انتظامات کیے تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: