شعبہ فکری و ثقافتی امور کی جانب سے قرآنی مفاہیم پر مبنی انگریزی کتاب(Score and Target from Glorious Quran) کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور (قسم الشؤون الفكرية والثقافية) نے قرآنی تعلیمات کو عالمی سطح پر عام کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں انگریزی زبان میں ایک نئی کتاب Score and Target from Glorious Quran شائع کی ہے۔

اس حوالے سے شعبہ سے وابستہ "مرکز الکفیل برائے ترجمہ" کے انچارج سید حیدر غازی موسوی نے بتایا کہ: مرکز نے اس کتاب کا ترجمہ نہایت باریک بینی اور علمی و لسانی درستگی کے ساتھ کیا ہے۔ اس کتاب کا بنیادی مقصد فرد کی اس طرح رہنمائی کرنا ہے کہ وہ قرآنی اور اخلاقی معیارات کے مطابق اپنے ذاتی اہداف کا تعین کر کے زندگی میں توازن اور حقیقی خوشی حاصل کر سکے۔

سید الموسوی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ: یہ کتاب ایسا فکری فریم ورک پیش کرتی ہے جو اخلاقی اصولوں اور انسانی زندگی کی عملی حقیقتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔
کتاب میں کائنات کے بارے میں اسلامی وژن کو ایک ایسے رہنما اسلوب میں پیش کیا گیا ہے جو منطقی اور معروضی دلائل پر مبنی ہے۔
اس میں قرآنی نظام کو انسانی ترقی کے ایک مکمل نصاب کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس میں روزمرہ زندگی کی مثالوں اور سماجی میکانزم کے ذریعے نظریاتی تصورات کو عملی زندگی کے قریب لانے کی کوشش کی گئی ہے۔


انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اشاعت مرکز کی طرف سے ایسا مواد پیش کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ جو علمی طور پر مستند اور حقیقت پسندی پر مبنی ہو۔ مرکز کا ہدف قرآن کریم اور اہل بیت (علیہم السلام) کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عالمی امن اور انسانی ترقی کی ثقافت کو عام کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: