حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح کے داخلی حصہ میں لکڑی پہ قدرتی رنگوں میں دیدہ زیب نقش و نگار

جس طرح سے حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح مبارک کا بیرونی حصہ اپنے خوبصورت ڈیزائن کی بدولت اپنی مثال آپ ہے اسی طرح سے ضریح کا اندرونی حصہ بھی فنی مہارت، دیدہ زیب نقش ونگار اور دلکش ڈیزائن میں اپنا ثانی نہیں رکھتا بس فرق اتنا ہے کہ بیرونی حصہ سونے اور چاندی سے بنایا جا رہا ہے جبکہ اندرونی حصہ دنیا کی بہترین لکڑی سے بنایا جا رہا ہے۔


ضریح کے اندرونی حصہ میں اوپر قرآنی آیات والی خشبی پٹی(افریز) ہے اور اس کے نیچے بیرونی حصہ والی مثلث کے بالکل پیچھے لکڑی سے بنی مثلث ہے جس پر خوبصورت نقش ونگار بنے ہوئے ہیں اور اس مثلث کے نچلے حصے سے متصل ستون ہے جو بیرونی ستون کا اندرونی حصہ بنتا ہے یہ ستون بھی مثلث کی طرح خشبی نقش ونگار سے مزین ہے۔


ضریح کے اندرونی حصہ میں چودہ(14) مثلث نما حصے ہیں ہر مثلث کو دوسری مثلث سے ایک دائرہ ملاتا ہے جس میں (يا قمر بني هاشم) لکھا ہوا ہے۔

ضریح کے اندرونی حصہ کی تیاری کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے متعدد اقسام کی بہترین لکڑی لائی گئی ہے اور اس پہ بنائے گئے خوبصورت رنگوں پہ مشتمل نقش ونگار پہ کسی قسم کا کوئی مصنوعی رنگ نہیں کیا گیا بلکہ نظر آنے والے سفید، پیلے، سبز، کالے، بنفسجی، سرخ، بورے اور دیگر تمام رنگ استعمال ہونے والی لکڑی کے اپنے قدرتی رنگ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: