شعبۂ فکری امور کی جانب سے المنارہ یونیورسٹی میں (رحلة مخارج الحروف) کے عنوان سے ایک علمی و ثقافتی لیکچر کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور نےصوبہ میسان کی المنارہ یونیورسٹی میں "حروف کے مخارج کا سفر" (رحلة مخارج الحروف) کے عنوان سے ایک علمی و ثقافتی لیکچر کا انعقاد کیا۔

مذکورہ شعبے سے وابستہ "القمر ثقافتی فورم"کے ڈائریکٹر شیخ حارث الدحی نے کہا کہ فورم نے کالج آف ایجوکیشن کے تعاون سے ایک تربیتی سیشن ترتیب دیا، جس کا مقصد طلباء کی لسانی اور فکری آبیاری کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لیکچر ڈاکٹر احمد سمیر نے پیش کیا،جس میں انہوں نے عربی زبان کے مخارجِ حروف پر عبور حاصل کرنے کے ذریعے کارکردگی اور گفتگو کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے اہم سائنسی اصولوں پر روشنی ڈالی، خصوصاً مواد تخلیق کرنے والوں (Content Creators) کے لیے درست تلفظ اور صحیح قرأت کی اہمیت کو واضح کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس لیکچر میں ساتذہ، طلبہ، ماہرینِ لسانیات اور میڈیا پروفیشنلز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سوال و جواب اور تفصیلی تبادلہ خیال نے جہاں پروگرام کو انٹرایکٹو بنایا، وہی اس کے مقاصد کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

شعبہ فکری و ثقافتی امور اس طرح کے سیمینارز اور لیکچرز کے ذریعے نوجوان نسل میں لسانی شعور بیدار کرنے اور انہیں معاشرے میں ایک فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنے کا خواہاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: