روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام تعزیت کرنے کیلئے منٰی میں شہید ہونے والے ایرانی قاریوں کے گھروں میں

اس سال منٰی میں ہونے والے افسوسناک حادثہ میں شہید ہونے والے ایرانی قاریانِ قرآن کے ورثاء کوروضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سےایران کے شہر کرمان شاہ میں ہونے والے تلاوت قرآن کے مقابلے کی ایک تقریب میں ھدایا اور تبرکات دیے گئے اور اس المناک واقعہ پہ پوری ایرانی قوم کو تعزیت پیش کی گئی۔


اس تقریب کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل شيخ جواد نصراوی کی سربراہی میں ایک وفد فردًا فردًامنی میں شہید ہونے والے قاریوں کے گھروں میں گیا اور شہداء کے ورثاء کو اس عظیم مصیبت اور افسوسناک حادثہ پہ تعزیت پیش کی۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: