شعبہ شعائر و مواکب حسینی نے امام مهدي (عجّل الله فرجه الشريف) کے جشنِ میلاد کے احیاء اور مراسم زیارت میں شرکت کرنے والے مواکب کے منتظمین کو باضابطہ اجازت نامے جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ شعائر و مواکب حسینی نے امام مهدي (عجّل الله فرجه الشريف) کے جشنِ میلاد کے احیاء اور مراسم زیارت میں شرکت کرنے والے مواکب کے منتظمین کو باضابطہ اجازت نامے جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

شعبہ کے انتظامی ڈویژن کے سربراہ جناب علی حسین مہدی نے کہاکہ شعبے نے پندرہ شعبان المعظم کو امامِ حجت (عجّل اللہ فرجہ)کے جشن میلاد کے احیاء اور مراسم زیارت میں شرکت کرنے والے مواکب کے منتظمین کو اجازت ناموں (پرمٹس) کا اجراء شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ اجازت نامے صرف مقامی ہی نہیں بلکہ ان اسلامی ممالک کے مواکب کو بھی جاری کیے جا رہے ہیں جو بین الحرمین میں جشنِ میلاد کی تقریبات منعقد کرنے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ شعبہ شعائر و مواکب حسینی کربلا میں اہل بیت (علیہم السلام) سے منسوب تمام مناسبات کے دوران مواکب کی سرگرمیوں کو منظم بنانے اور زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر کوشاں رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: