بروز جمعة 13ربيع الأوّل 1437هـ (25دسمبر 2015ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل علامہ سيد أحمد صافی نے نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ) کا پیغام سناتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی سید سیستانی نے عراقی علاقوں کو داعش سے آزاد کروانے والی سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کو شدید تاکید کی ہے داعش کے ہاتھوں انسانی ڈھال کے طور پہ استعمال ہونے والے عوام کی جانوں کی ہر ممکن حفاظت کی جائے اور داعش کے ٹھکانوں پہ حملہ کرنے سے پہلے اس بات کی یقین دہانی حاصل کر لی جائے کہ اس عملے میں عوام محفوظ رہے گی۔