زیارتِ نیمۂ شعبان: مومنین کی نیابت میں زیارت پڑھنے کے لیے ناموں کے اندراج کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مومنین کو اپنی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لئے ناموں کے اندراج کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ جو مومنین نیمۂ شعبان کی عظیم مناسبت پر کربلا مقدسہ میں حاضر نہیں ہو سکتے ان کی نیابت میں مراسم زیارت ادا کیے جا سکیں۔

اعلامیے کے مطابق جن مومنین کے ناموں کا اندارج ہو گا ان کی نیابت میں -انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ نیٹ ورکس ڈویژن اور شعبۂ ساداتِ خدام کے مشترکہ تعاون سے- 15 شعبان کی شام اور دن میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کے اعمال ادا کر دیئے جائيں گے۔

مومنین کی نیابت میں ادا کیے جانے والے نیمۂ شعبان کے مراسمِ زیارت میں اس دن کی مخصوص زیارت، امام مہدی(عج) کی زیارت (زیارت آل یاسین)، دو رکعت نماز اور نام درج کرنے والوں کے لیے خصوصی دعائیں شامل ہیں۔

پس اپنی نیابت یا اپنے عزیزوں کی نیابت میں مراسم زیارت ادا کروانے کے لیے روضہ مبارک کی رسمی ویب سائٹ "الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک" کے پہلے صفحہ پر موجود نیابت میں زیارت سیکشن یا اس کے لیے بنائے الگ صفحے "نیابت میں زیارت" میں نام لکھیں۔

https://alkafeel.net/?lang=ur

https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: