امام موسی کاظم(ع) اور امام محمد تقی(ع) کے جوار میں ما بين الحرمين سیکشن کی طرف سے تصویری نمائش

کربلا میں تصویری نمائش کی کامیابی اور بے انتہا عوامی پذیرائی کے بعد ما بین الحرمین سیکشن کے میڈیا یونٹ نے امام حسین(ع) کے قیام کے اغراض و مقاصد اور شعائر حسینی پہ روشنی ڈالنے کے لیے روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے صحن میں (عاشوراء رمز الخلود) "عاشورہ ہمیشہ کے لیے بقا کی علامت ہے" کے عنوان سے ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا ہے کہ جسے دیکھنے کے لیے کاظمیہ، بغداد اور اس کے گرد ونواح سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد آ رہی ہے۔

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے تحت کام کرنے والے ما بین الحرمین سیکشن کے میڈیا یونٹ نے اس نمائش میں 40 سے زیادہ تصاویر رکھی ہیں کہ جن میں پیدل کربلا آنے والے کروڑوں زائرین کے قافلوں، مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کی تصاویر شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: