شعبہ دینی امور کی جانب سے زائرینِ شعبانیہ کی فکری رہنمائی کے لیے 5,000 سے زائد تبلیغی و معلوماتی پمفلٹس تقسیم

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ دینی امور کی جانب سے زیارتِ شعبانیہ کے پرمسرت موقع پر زائرین کی فکری و عقائدی رہنمائی کے لیے 5,000 سے زائد تبلیغی و معلوماتی پمفلٹس اور کتابچے تقسیم کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے شعبہ دینی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی نے کہ ہمارے شعبے نے پانچ ہزار سے زائد ایسے مطبوعات اور میڈیا پبلیکیشنز تیار کی ہیں، جو حضرت امام مہدی (عجل اللہ فرجہ الشریف) کی ذاتِ اقدس سے وابستہ تعلیمات اور اسلامی مفاہیم کو اجاگر کرتی ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد زائرین کے مذہبی و عقائدی شعور میں اضافہ کرنااور امام عصر (عجّل اللہ فرجہ) سے قلبی و فکری وابستگی کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مطبوعات سادہ اسلوب اور بامقصد مواد پر مشتمل ہیں، جس میں تمام عمر کے افراد اور مختلف تعلیمی پس منظر رکھنے والے طبقات کا خیال رکھا گیا ہے، تاکہ بصیرت اور آگاہی کا یہ پیغام مؤثر ترین انداز میں عام کیا جا سکے۔

قابلِ ذکر ہے کہ شعبہ دینی امور ان عظیم مناسبات کے مواقع پر اپنے تبلیغی و رہنمائی ذرائع میں تنوع اور جدت کو خاص اہمیت دیتا ہے، تاکہ ایامِ مقدسہ کی حرمت و تقدیس کو ملحوظ رکھتے ہوئےزائرین کے لیے ایک مثالی ایمانی اور فکری ماحول فراہم کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: