شعبہ بحالی و تعمیراتِ زائرین نیمہ شعبان کے استقبال کے لیے بڑے پیمانے پر تعمیراتی و لاجسٹک خدمات کی فراہمی میں مصروفِ عمل

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا شعبہ بحالی و تعمیراتِ انجینئرنگ، زیارتِ نیمہ شعبان کے پرمسرت موقع پر زائرینِ کرام کے استقبال اور ان کی سہولت کے لیے بڑے پیمانے پر تعمیراتی و لاجسٹک خدمات کی فراہمی میں مصروفِ عمل ہے۔

اس حوالے سے شعبے کے سربراہ انجینئر قسیم الموسوی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: "ہمارے عملے نے روضہ مبارک ابوالفضل العباس (علیہ السلام) کے گرد و نواح کی سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے۔ ان کاموں میں متاثرہ فرش کو ہٹانا، سڑکوں کے گڑھوں کی بھرائی، ملبے کی صفائی اور زمین کو ہموار کرنے کے لیے باریک بجری بچھانا شامل ہے۔بعد ازاں، ان راستوں کو کنکریٹ سے پختہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ استعمال شدہ تمام مٹیریل شعبہ انجینئرنگ پروجیکٹس کی لیبارٹری سے تصدیق شدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی پائیداری اور امام مہدی (عجّل اللہ فرجہ الشریف) کے جشنِ میلادکے موقع پر زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے سڑکوں پر اعلیٰ معیار کی ٹف ٹائلز بھی بچھائی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے تکنیکی عملے نے صحنِ اطہر ، گرد و نواح کی شاہراہوں اور روضہ مبارک کے دونوں میناروں کو دلکش برقی قمقموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے آراستہ کر دیا ہے۔ ان انتظامات کا مقصد جشنِ میلاد کی خوشیوں کو دوبالا کرنا اور زائرین کے دلوں میں اہل بیتِ اطہار (علیہم السلام) سے مودت، عقیدت اور وفاداری کے جذبات کو مزید مستحکم کرناہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: