تصویری رپورٹ:عید میلاد النبی(ص) اور امام صادق(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں نعت و قصیدہ خوانی

پوری دنیا کے لیے سترہ ربیع الاول سے بڑھ کر کون سا دن خوشیوں اور مسرتوں سے بھرا ہو سکتا ہے اس دن پوری کائنات کے لیے رحمت بن کر آنے والے اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے اور سترہ ربیع الاول کو ہی شریعت محمدی کی صحیح ترجمانی کرنے والے اور دنیا میں حقیقی اسلام کے نور کو پھیلانے والے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چھٹے جانشین حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی....

اس پُرمسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں جہاں بہت سے پروگرام منعقد ہوئے وہاں سيد الخلق حبيب الله ورسوله حضرت محمد مصطفى صلى الله عليه وآله وسلم اور ان کے چھٹے جانشین إمام جعفر صادق عليه السلام کی شان میں روضہ مبارک کے خدام نے اپنے مخصوص انداز میں نعت خوانی اور قصیدہ خوانی کا شرف حاصل کیا اور اشعار کی صورت میں پوری دنیا کو اس عظیم عید کی مبارک باد پیش کی۔

نعت خوانی اور قصیدہ خوانی کی اس پُرمسرت تقریب کے بعض مناظر آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: