تصویری رپورٹ: کربلا میں موجود مقام امام مہدی(عج) میں شبِ نیمہ شعبان کے اعمال بجا لاتے زائرین کا سمندر

زائرین کا ایک سمندر کربلائے معلیٰ میں موجود مقام امام مہدی(عج) میں شبِ نیمہ شعبان کے اعمال بجا لانے کے لیے موجود ہے اس مقدس مقام اور اس کے گرد ونواح میں زائرین کے رش کی وجہ سے تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں ہے۔

کربلا مقدسہ اس وقت عراقی اور غیر ملکی زائرین سے بھرا ہوا ہے کہ جو یہاں زیارتِ نیمۂ شعبان اور امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے یہاں آئے ہیں۔

مقام امام مہدی(عج) میں موجود روحانی ماحول میں زائرین مراسمِ زیارت و دعا ادا کر رہے ہیں، زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور زائرین کو خدمات کی فراہمی کے لیے اس مقدس مقام کا عملے نے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

واضح رہے پندرہ شعبان کی رات اور دن میں عراق اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے دسیوں لاکھ مومنین امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے احیاء اور روضات مقدسہ کی زیارت کے لیے کربلا آتے ہیں۔

لاکھوں زائرین کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لا رہے ہیں اور طے شدہ تنظیمی اور خدماتی لائحہ عمل کے ذریعے مراسم زیارت کی ادائیگی کے دوران زائرین کو بہترین عبادتی ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: