قرآن و عترت کی روشنی میں قرآن سے متعلق تالیفی مقابلہ اور کئی ملین عراقی دینار انعام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے "شعبہ برائے علوم قرآن، تفسیر اور ان کی طباعت" نے ایک تالیفی مقابلے کا اعلان کیا ہے جس میں مندرجہ ذیل امور کے حوالے سے لکھی گئی بہترین کتاب کو بیش قیمت انعام دیا جائے گا:

  1. تفسیر قرآن میں حديثِ ثقلين کے اثرات.
    2. حفص کی عاصم سے نقل کردہ روایت اور اس کی شہرت کے اسباب اور عترتِ طاهرہ کا اس سلسلہ میں موقف.
    3. اہل بیت و عترت کی احادیث کے بغیر تفسیر قرآن کے منفی اثرات.
    4. حدیث ثقلین کی نہج کے مطابق اور اس کے بغیر کی جانے والی تفاسیر میں موازنہ.
    5. متعدد قراءاتِ قرآن کی بنیاد اور قرآن فہمی میں اس کے اثرات.
    6. پہلی صدی هجری میں قرآن کا رسم الخط.



یہ بات واضح رہے کہ اس مقابلہ میں

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کے لیے (8,000,000 عراقی دینار

دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کے لیے (5,000,000 عراقی دينار

تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کے لیے (3,000,000 عراقی دينار

انعام مختص کیا گيا ہے.

لکھی گئی کتاب کو مقابلہ کے ادارہ کے سپرد کرنے کی آخری تاریخ (12 / 5 / 2016ء) ہے.

مزيد معلومات کے لیے

"مركز علوم القرآن وتفسيره وطبعه في معهد القرآن الكريم في العتبة العبّاسية المقدّسة مقابل باب الإمام موسى بن جعفر(عليه السلام) کربلا مقدسہ عراق

یا اس ایمیل اور فون نمبر پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(M.t.t.q313@gmail.com)

(009647602323733).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: