شعبہ سیدہ فاطمہ بنت اسد (سلام اللہ علیہا) کی جانب سے" عہد انصاف" کے عنوان سے ایک فکری مقابلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کےمتولی شرعی کے دفتر برائے خواتین سے وابستہ شعبہ سیدہ فاطمہ بنت اسد (سلام اللہ علیہا) نے" عہد انصاف"کے عنوان سے ایک فکری مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

یہ مقابلہ حضرت امام مہدی (عجّل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے جشنِ میلاد کی مناسبت سے ترتیب دیا گیا ہے، جس کا محور "زیارتِ آلِ یاسین" کے مبارک مفاہیم ہیں۔ اس مقابلے کا مقصد زیارت میں پوشیدہ روحانی و عقائدی معانی کے ذریعے مومنین کا اپنے امامِ زمانہ (عج) کے ساتھ تعلق مضبوط کرنا اور مصلحِ عالم کے الٰہی کردار اور عدل و انصاف کے قیام سے متعلق دینی و ثقافتی آگہی کو فروغ دینا ہے۔

مقابلے میں شرکت کے لیے نیچے دیے گئے لنک میں موجود فائل کا مطالعہ لازمی ہے، کیونکہ اس میں زیارتِ آلِ یاسین کے اہم مضامین شامل ہیں:

https://drive.google.com/file/d/1EbluVsfQPn_F0PGvG5LT4CJadbJHvK_K/view?usp=sharing

مقابلے کے سوالات کے جوابات درج ذیل لنک کے ذریعے آن لائن جمع کروائے جا سکتے ہیں:

https://forms.gle/8cN22PCuEGhcJXDTA

مقابلے کی شرائط:

1- شرکاء اپنا مکمل نام اور موبائل نمبر درج کریں۔

2- یہ مقابلہ صرف خواتین کے لیے مخصوص ہے۔

3-ایک ہی نام سے دوبارہ جواب جمع کروانے کی صورت میں شرکت منسوخ کر دی جائے گی۔

4- جوابات صرف امیدوار کے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ہی ارسال کیے جائیں۔

کامیاب امیدواروں میں سے 10 خوش نصیب شرکاء کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ جوابات موصول ہونے کی آخری تاریخ مقابلے کے آغاز سے لے کر تین دن تک ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: