شعبہ کے عملے کی جانب سے کربلا قدیمہ میں قائم ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کے ذریعے امام مہدی (عجل اللہ فرجه) کے جشن میلاد کے احیاء کے لئے کربلا آنے والے زائرین شعبانیہ میں کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
شعبہ مضیف نے کئی روز قبل ہی زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے اور اس مبارک موقع پر بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے اپنے خصوصی منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا تھا۔
شعبہ مضیف کی جانب سے پہلے سے قائم آؤٹ لیٹس کے ذریعے ے روزانہ تین وقت کے کھانے (ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا) کے علاوہ درمیان میں ہلکی پھلکی غذائیں (سنیکس) بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔ اس پورے عمل میں تقسیم کی روانی (Inflow) اور معیارِ خدمت کو خاص طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کربلا معلیٰ میں عراق اور بیرونِ ملک سے لاکھوں زائرین امام مہدی (عجّل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے جشن میلاد اور زیارتِ نیمہ شعبان کے احیاء کے لیے تشریف لائے ہیں، جن کی سہولت اور خدمت کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے تمام شعبہ جات ہمہ وقت مصروفِ عمل اور مستعد ہیں۔








