روضہ مبارک حضرت عنباس (علیہ السلام ) کی جانب سے سدرن ٹیکنیکل یونیورسٹی ذی قار کے شطرہ میں ٹیکنیکل کالج میں ’نور و وقار‘ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں اعزاز سے نوازنا تھا۔
اس فیسٹیول کا انعقاد شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے ضمن میں کیا۔ تقریب میں 350 سے زائد طالبات کو عراقی عباء پہننے پرخراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ اس موقع پرروضہ مبارک کے عہدیداران ، کالج کے پرنسپل اور تدریسی عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔
فیسٹیول کے دوران روضہ مبارک کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ عادل الوکیل نے خطاب کیا، جبکہ کالج کی جانب سے ڈاکٹر محمد سعید حران نے تقریر کی۔ اس کے علاوہ شاعر محمد الاعاجیبی نے بارگاہِ رسالت و ائمہ (ع) میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
یونیورسٹی ایکٹیویٹیز یونٹ کے سربراہ سید مصطفی فلاح عرسان نے بتایا کہ یہ فیسٹیول یونیورسٹیوں میں عراقی عبا پہننے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ترتیب دیے گئے پروگراموں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد طالبات میں دینی اور ثقافتی شعور کو بیدار کرنا ہے۔
اپنی طرف سےڈین ڈاکٹر محمد سعید حران نے بھی کہا کہ کالج نے’نور و وقار‘ فیسٹیول کی میزبانی کی تاکہ الشطرة میں واقع کالج اور تکنیکی انسٹی ٹیوٹ کی طالبات کو عباء پہننے پر سراہا جا سکے اوعر ان کی تکریم کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کالج اورروضہ مبارک کے درمیان یہ تعاون گزشتہ پانچ سالوں سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں کئی بامقصد اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایسی سرگرمیاں یہ واضح پیغام دیتی ہیں کہ تعلیمی اداروں کا کام صرف تعلیمی ڈگریاں دینا ہی نہیں، بلکہ دینِ اسلام کی اخلاقی و سماجی اقدار کو راسخ کرنے میں اپنا انسانی اور ثقافتی کردار ادا کرنا بھی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) ان تقریبات کے انعقاد سے معاشرے میں اعلیٰ اسلامی اقدار کی ترویج اور طالبات میں عبایا کے التزام کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ تعلیمی اداروں میں اسلامی تشخص کو مزید تقویت دی جا سکے۔

















