49 ویں بغداد بین الاقوامی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے بغداد بین الاقوامی نمائش کے 49 ویں ایڈیشن میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی صنعتی، زرعی اور تعمیراتی مصنوعات کی وسیع رینج پیش کی ہے۔

عراقی وزارت تجارت کے زیر اہتمام "مستقبل کی معیشت کے لیے نئے تصورات" کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی نمائش میں 36 عرب اور غیر ملکی ممالک کی شرکت کے ساتھ ساتھ مختلف معاشی شعبوں سے تعلق رکھنے والی 1100 سے زائد ملکی و بین الاقوامی کمپنیاں شریک ہیں۔ یہ نمائش یکم تا 7 فروری 2026 تک جاری رہے گی۔

نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی نمائندگی درج ذیل اداروں کر رہے ہیں:
الکفیل فوڈ انڈسٹریز کمپنی
نور الکفیل کمپنی برائے حیوانی اور غذائی مصنوعات
خیر الجود کمپنی (برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی، صابن اور جراثیم کش ادویات)
انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ
الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال

اس نمائش میں روضہ مبارک کی شرکت کا مقصد قومی معیشت کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا، خود کفالت کے تصور کو فروغ دینا اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔ روضہ مبارک کے یہ پیداواری اور خدماتی منصوبے اعلیٰ معیار، جدت اور مقامی افرادی قوت کی مہارتوں پر استوار ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: