الکفیل ہسپتال کے ماہرین نے عراقی شہریوں کا عراقی صحت کے اداروں پر اعتماد دوبارہ بحال کر دیا۔۔۔۔۔۔

عراقی وزیر صحت ’’ڈاکٹر عديلة حمود حسين‘‘ نے۲۶ ربیع الاول بروز جمعرات بمطابق ۷ جنوری ۲۰۱۶ کو الکفیل ہسپتال کا دورہ کیا اور عملے کی کارکردگی اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے تمام شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی۔اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےخصوصی نمائندہ السيد محمد الأشيقر کا خیر مقدم کیا۔الکفیل ہسپتال کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیر صحت اور کچھ ممبران کمیٹی اور دفتر کے موجود عملے نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں وزیر صحت ’’ڈاکٹر عديلة حمود حسين‘‘نے کہا: الکفیل ہسپتال اپنے منصوبوں اور ارادوں کے تحت کام کر رہا ہے جس کے لیے یہ طبی ادارہ بنایا گیا ہے الکفیل ہسپتال عراقی طب کے لئے قابل فخر مثال ہے۔

الکفیل ہسپتال میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل ترین ماہرین طب اور ان کے معاونین شامل ہیں جس میں سرجری آپریشن کا بھی انتظام ہے۔

’’ڈاکٹر عديلة حمود حسين‘‘نے مزید یہ بھی کہا: کہ وزارت صحت اس طبی ادارے کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی اور اس میں موجود رکاوٹوں کو کنٹرول کریں گے۔

یہ بات واضح رہےکہ الکفیل ہسپتال (5,000م2)رقبہ پر مشتمل ہے اور اس کی عمارت کی 6 منزلیں ہیں اس ہسپتال میں 12 آپریشن تھیٹر اور دیگر طبعی شعبوں کے دسیوں ہال اور کمرے ہیں اس ہسپتال میں 135 مریضوں کو ایڈمیٹ کرنے کی گنجائش ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: