عراق میں موجودبدعنوانی اور ملک میں اصلاحات کے پروگرام پرعمل نہ کرنے کے سلسلے میں دینی سپریم لیڈرنے افسوس اور دکھ کا اظہارکیا۔۔۔۔۔۔۔

بروز جمعہ۲۷ ربیع الاول ۱۴۳۷ ھجری بمطابق ۸ جنوری ۲۰۱۶ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل اور نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ العالی کے نمائندے علامہ سید احمد صافی نے جمعہ کے خطبہ میں آیت اللہ سیستانی کے ایک بیان سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم دینی رہنما نے عراقی حکام اور تمام ذمہ داران عہدیداروں سےگزشتہ سال اصلاحی اقدامات کے حوالے سے جرئت اور شجاعت کا مطالبہ کیا تھا اور عوام کے پیسے میں خورد برد کرنے والے ہر شخص پر فولادی ہاتھ ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا جوکہ بنیادی طور پر کوئی تبدیلی حاصل نہیں ہوئی جوکہ قابل افسوس ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: