200 سے زائد شرکاء کی ’’قرآن انسٹی ٹیوٹ‘‘ کی درس و تدریس کی محفل میں شرکت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیرنگرانی قائم کردہ ادارہ’’قرآن انسٹی ٹیوٹ ‘‘کی جانب سے قرآنی درس و تدریس کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔یہ قرآنی محفل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ہال امام موسیٰ کاظم علیہ السلام میں منعقد ہوئی جس کا مقصد معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ہے اس محفل میں کربلا اور کربلا کے اطراف میں موجود قرآن انسٹیٹیوت کے 14 سینٹرز نے شرکت کی جس میں کامیاب ہونے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس محفل کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے کیا گیا جس کا شرف قرآن انسٹیٹیوٹ کے سربراہ جناب شیخ جواد نصراوی نے حاصل کیا تلاوت قرآن کریم کے بعد جناب شیخ جواد نصراوی نے شرکت کرنے والے اساتذہ و طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ قرآن کریم کو پڑھنے والے کا مقام اللہ رب العزت کے نزدیک بہت بلند ہے اور کہا کہ قرآن کریم وہ عظیم کتاب ہے جس میں ہر علوم کا تذکرہ کیا گیا ہے اور قرآن کریم معاشرے کی اصلاح میں رہنمائی کرتا ہے۔

محفل کے اختتام پہ اساتذہ اور طلباء میں تحائف اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت قائم کردہ یہ ادارہ قرآن مجید کی تعلیمات کے ذریعے عراقی عوام کو جہالت،گمراہی اور جابریت سے نکالنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: