روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں سونے کے پلیٹوں سے مزین ستونوں کی تعمیر کو ایک سال مکمل.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ سیکشن کے تحت جاری منصوبوں میں سے روضہ مبارک کے ستونوں پر سونے کی لگائی جانے والی پلیٹوں کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔اس منصوبے میں جدید طریقہ کار کے مطابق عمل کیا گیا ہے اور اس میں بہت سے ماہرین کے غورو فکر اور لیبارٹری سے منظور شدہ میٹیریل کو استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ستونوں کو اس قدر مضبوط بنایا گیا کہ وہ روضہ مبارک کی جدید بنائی جانے چھت کا وزن اٹھا سکیں۔

یہ منصوبہ مختلف مراحل پر مشتمل ہے:

پہلہ مرحلہ:۔ ستونوں کو روضہ مبارک کے صحن جدید تیار کردہ چھت کے وزن کے قابل بنانا تھا جس کے لئے ماہرین انجینئر اور تکنیکی عملے کے مشوروں کے مطابق جدید طریقہ کا اور میٹیریل کو استعمال کیا گیا۔

دوسرامرحلہ:۔یہ چھت 10 ستونوں پر مشتمل ہے جن میں سے 4 کی بلندی9 میٹر ہے اور 6 کی بلندی 6میٹر پر مشتمل ہے ان ستونوں سے زائد میٹریل کو ختم کر دیا گیا ہے۔

تیسرا مرحلہ:۔ان ستونوں کو مضبوط بنانے کے لئے ایسا مواد استعمال کیا گیا ہے(جیسے کاربن فائبر)جو کسی بھی حادثاتی اور قدرتی آفات سے محفوظ رکھ سکے۔

چوتھا مرحلہ:۔ان ستونوں کو لوہے کی 1 سینٹی میٹر موٹے اسٹین لیس سٹیل سے تعمیر کیا گیا ہے اور کنکریٹ سے جوڑ دیا گیا ہے۔

پانچواں مرحلہ:۔ستونوں پر سونے کو نصب کرنا تھا یہ عمل مختلف ورکشاپ کے ذریعے مکمل کیا گیا جس میں سونے کو ہرن کی جلد پر نصب کیا گیا اور ایسی شکل دی گئی کہ جو 9 میٹر اور 6 میٹر کے ستونوں کے مطابق تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: