روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آزاد مصوری۔۔۔۔

ابوالفضل العباس سکول کی چَین میں شامل العمید بوائز پرائمری سکول نے بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی مہارت میں اضافہ کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں بچوں کے درمیان آزاد مصوری کا مقابلہ کروایا اور ان میں انعامات اور حرم کے متبرک ہدایا تقسیم کئے۔

حرم کے بچوں کی سرگرمیوں سے متعلق شعبہ کے رکن ڈاکٹر حسنین موسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ العمید پرائمری سکول میں کچھ عرصہ پہلے تمام طلاب کے درمیان آزاد مصوری کا مقابلہ کروایا گیا اور پھر ان میں سے ۱۸ بچوں کو ان کی مہارت اور اچھی ڈرائینگ کی بنا پہ منتخب کیا گیا اور آج ان ۱۸ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے لایا گیا ہے اور یہاں بھی انہوں نے اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: