روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے شھداء کے خاندانوں کی امداد و تکریم….

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے شعبہ نے گزشتہ روز بغداد میں واقع مدینۃ الصدر سے تعلق رکھنے والے شھداء کے خاندانوں میں ایک تقریب کے دوران مالی امداد اور حرم کے متبرک ہدایا تقسیم کئے۔

نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے حکم پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ ایک طویل عرصہ سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شھید ہونے والےافراد کے خاندانوں کے ساتھ مالی و معنوی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے اور تقریبا ہر دوسرے تیسرے روز مختلف شہروں میں جا کر وہاں کے شھداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر گزشتہ روز روضہ مبارک کے دینی امور کے سیکشن نے مدیںۃ الصدر میں شھداء کے سو سے زیادہ خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کی۔

یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ شھداء کے خاندانوں کی امداد کے سلسلہ میں اکثر اپنے ذاتی وسائل استعمال کرتا ہے اور بعض دفعہ اس سلسلہ کو آگے بڑھانے کے لئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور مؤسسۃ الامام السجاد الخیریہ نامی این جی او کے خدمات و تعاون بھی حاصل کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: