صوبہ بابل کے شہر محاویل میں واقعہ جناب شبیب بن امام موسی کاظم (ع) کے مزار میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے تلاوت قرآن کا مقابلہ منعقد کروایا کہ جس میں محاویل سے تعلق رکھنے والے قاریان قرآن نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
تلاوت قرآن کے اس مقابلہ میں قاری حیدر حلیم نے پہلی پوزیشن، قاری منتظر موفق نے دوسری پوزیشن اور قاری یاسین صفا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مقابلہ کے اختتام پرتمام قاریان قرآن کو متبرک ہدیے دئیے گئے اور پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے قاریوں کو اعزازی سند اور مختلف انعامات دئیے گئے۔