قرآن علمی کمپلیکس کے زیر اہتمام صوبہ بابل میں النورین رمضانی قرآنی وفکری فورم کے ضمن میں ایک فکری نشست کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) سے وابستہ قرآن علمی کمپلیکس نے اپنی علمی و تبلیغی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے صوبہ بابل میں پانچویں سالانہ "النورین رمضانی قرآنی وفکری فورم" کے ضمن میں ایک خصوصی فکری نشست کا اہتمام کیا۔

اس علمی نشست کا انعقاد قرآن علمی کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل کی جانب سے مزارِ جناب علویہ شریفہ بنت امام حسن (علیہما السلام) کی انتظامیہ کے تعاون سے کیا گیا۔

نشست سے ڈاکٹر شیخ حسن المعموری نے خطاب کیا، جبکہ نظامت کے فرائض سید مصطفیٰ الدعمی نے انجام دیے۔ اس فکری نشست میں قرآن کریم اور اہل بیت (علیہم السلام) کے درمیان گہرے تعلق پر روشنی ڈالی گئی اور امت کی ہدایت و اسلامی اقدار کی ترویج میں دونوں (قرآن و عترت) کے وجودی اور تشریعی تسلسل اور لازم و ملزوم ہونے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس نشست میں حاضرین کی بڑی تعداد نے فعال شرکت کی کہ جس میں علمی مباحثوں کے ذریعے موضوع کے مختلف فکری پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ فورم روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی ان کاوشوں کا حصہ ہے جن کا مقصد معاشرے میں قرآنی شعور اور تعلیماتِ اہل بیتؑ کو علمی بنیادوں پر راسخ کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: