دریائے فرات کے متبادل ذرائع کے منصوبہ پہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے کام شروع کر دیا۔۔۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجنیئرنگ پروجیکٹس سیکشن نے کربلا کے محکمہ ذراعت اور زیر زمین آبی ذخائر کے ادارے کے تعاون سے 50 ٹیوب ویل لگائے ہیں اور ان میں10کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجنیئر جناب ضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دریائے فرات کے ذریعے عراق میں پہنچنے والے پانی کی مقدار روز بروز کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے زراعت اور دیگر شعبوں میں عراقی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اس مشکل کے حل کے لئے دریائے فرات کے متبادل ذرائع کے منصوبہ پے کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اسی کے تحت ہمارے سیکشن نے کربلا کے محکمہ زراعت اور زیر زمین آبی ذخائر کے ادارہ کے تعاون سے5000 دونم رقبہ میں 50 ٹیوب ویل لگائے ہیں کہ جن میں سے 10کا آج افتتاح کر دیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت اگلے مرحلے میں ان ٹیوب ویلوں سے مکمل استفادہ کرنے کے لئے ان کے پانی کو زراعت کے علاوہ بجلی بنانے اور پینے کے صاف پانی کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: