کربلا میں امیر المؤمنین حضرت علی بن ابی طالب(ع) کے یومِ شہادت کی یاد میں ماتمی جلوسوں کی برآمدگی

کربلا کے ماتمی جلوسوں اور انجمنوں کی جانب سے امیر المؤمنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے جلوس عزاء برآمد کیا گیا۔ جلوس نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) اور اہل بیت اطہار (علیہم السلام) کو پرسہ پیش کیا۔

اہل کربلا ہر سال اہل بیت(ع) سے منسلک تمام مناسبات و ایام کو عقیدت اور احترام سے مناتے ہیں اور امیر المؤمنین حضرت علی بن ابی طالب (ع) کے یوم شہادت میں برآمد ہونے والا ماتمی جلوس بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے۔

شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی جانب سے مراسم عزاء کے احیاء اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کے لئے جامع تیاریاں کی جاتی ہیں۔ جلوسوں کی نقل و حرکت ایک منظم منصوبے کے مطابق ہوتی ہے اور ہر جلوس کا راستہ اور وقت پہلے سے مقرر ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: