قرآن علمی کمپلیکس کے زیرِ اہتمام "عظمتِ شبِ قدر اور سیرتِ قرآنِ ناطق" کے عنوان سے ایک علمی نشست کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس کے زیرِ اہتمام "عظمتِ شبِ قدر اور سیرتِ قرآنِ ناطق" کے عنوان سے ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست کا اہتمام علمی کمپلیکس سے وابستہ 'قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ' کی جانب سے پانچویں سالانہ النورین رمضانی فکری فورم کےضمن میں کیا گیا۔

نشست کے دوران شبِ قدر کے مختلف پہلوؤں اور ااس بابرکت رات کی فضیلت و عظمت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی اور ان قرآنی اقدار کو اجاگر کیا جو انسانیت اور معاشرے کی تعمیرِ نو کے لیے ایک جامع نصاب کی حیثیت رکھتی ہیں۔

شیخ حمزہ الہامی نے نشست کے ناظم سید عباس الواحیلی مہمانوں کی جانب سے کیے گئےسوالات کے جوابات دیتے دیئے۔اس نشست کا بنیادی مقصد امام علی (علیہ السلام) کی سیرتِ طیبہ میں موجود قرآنی و فکری اقدار کواجاگرکرنا تھا، تاکہ معاشرےمیں مذہبی و ثقافتی شعور کو بیدار کیا جا سکے اور حقیقی اسلامی مفاہیم کی ترویج و اشاعت ممکن ہو سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: