سونے سے بنے لوٹس کے پھولوں اور پھول نما چراغوں سے حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح مبارک کی تزیین آخری مراحل میں۔۔۔

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلہ میں ان دنوں ضریح مبارک کے بالائی حصہ پہ طلائی چراغوں اور لوٹس کے پھولوں کی تنصیب اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔

ضریح مبارک کی بالائی حصہ پہ نصب کرنے کے لئے 26پھول نما چراغوں کو تانبے سے بنا کر اس پہ خالص سونے کا پانی چڑھایا گیا ان میں سے ہر چراغ دو حصوں پر مشتمل ہے کہ جو دونوں حصے مل کر ایک پھول کی شکل میں نظر آتے ہیں اس کا نچلہ حصہ دائروی شکل میں ہے کہ جس کا قطر 10سینٹی میٹر ہے جب کہ اس کا اوپر والا حصہ پھول کی پتیوں کی مانند ہے کہ جس کی لمبائی 15سینٹی میٹر ہے اور ان میں سے ہر پھول نما چراغ چاند کی ہلالی شکل میں بنائے گئے ایک اسٹینڈ پہ ہے کہ جس کے دونوں سروں کے درمیان 14سینٹی میٹر کا فاصلہ ہے۔

ہر چراغ کے بعد ایک طلائی لوٹس کا پھول نصب ہے کہ جس کی اونچائی15 سینٹی میٹر ہے اور ہر پھول کا فاصلہ چراغ سے1میٹر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: