علامہ کربلائی کا الکفیل ہسپتال کا دورہ۔۔۔

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ کربلائی نے آج امام زین العابدین(ع) ہسپتال ک میڈیکل اسٹاف کے ہمراہ الکفیل ہسپتال کا دورہ کیا اور یہاں موجود طبی سہولیات اور انسانی خدمت کو سراہا۔

علامہ کربلائی نے الکفیل ہسپتال میں ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ حکومت عراقی عوام کی خدمت کے لیے طبی میدان میں ایسی ترقی نہیں کر سکی کہ جو عراق اور عوام کا حق تھا جس وجہ سے عراق میں موجود عتبات مقدسہ نے بہت سے دیگر شعبوں کی طرح طبی میدان میں بھی زیادہ سے زیادہ خدمات مہیا کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں کہ جن میں سے ایک الکفیل ہسپتال بھی ہے اور ہر شخص یہ جانتا ہے کہ الکفیل ہسپتال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے انسانی خدمات کے جذبے کے تحت بنایا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: