حضرت عباس(ع)کے بھائیوں کی تعداد اور ان کے بارے میں کچھ گفتگو.....

تاریخ کی معتبر کتابوں میں مذکور ہے کہ قمر بنی ہاشم حضرت عباس علیہ السلام کے18 بھائی تھے کہ جو حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی مختلف زوجات کے بطون سے پیدا ہوئے۔ حضرت عباس علیہ السلام کے 18 بھائیوں میں سے 11 سانحہ کربلا میں دین اسلام کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

حضرت عباس علیہ السلام کے بھائیوں اور ان کی امہات کے نام درج ذیل ہیں:

(۱)امام حسن علیہ السلام

(۲)امام حسین علیہ السلام

(۳) جناب محسن علیہ السلام کہ جن کا لقب سقط ہے

حضرت عباس علیہ السلام کے مذکورہ بالا ان تینوں بھائیوں کی والدہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا ہیں۔

(۴)جناب عثمان علیہ السلام

(۵) جناب جعفر علیہ السلام

(۶) جناب عبد اللہ علیہ السلام

حضرت عباس علیہ السلام کے مذکورہ بالا(4 تا 6) ان تینوں بھائیوں کی والدہ حضرت ام البنین سلام اللہ علیھا ہیں۔ اس طرح یہ تینوں حضرت عباس علیہ السلام کے سگے بھائی ہیں۔

(۷)جناب یحی علیہ السلام

حضرت عباس علیہ السلام کے اس بھائی کی والدہ حضرت بنت عمیس سلام اللہ علیھا ہیں۔

(۸)جناب محمد حنفیہ علیہ السلام

حضرت عباس علیہ السلام کے اس بھائی کی والدہ حضرت خولہ حنفیہ سلام اللہ علیھا ہیں۔

(۹)جناب محمد اصغر علیہ السلام

حضرت عباس علیہ السلام کے اس بھائی کی والدہ ام ولد(کنیز) ہیں۔

(۱۰)جناب بکر علیہ السلام کہ جنہیں بعض مؤرخین نے ابو بکر بھی لکھا ہے۔

حضرت عباس علیہ السلام کے اس بھائی کی والدہ حضرت لیلیٰ بنت مسعود سلام اللہ علیھا ہیں۔

(۱۱)جناب عون علیہ السلام

حضرت عباس علیہ السلام کے اس بھائی کی والدہ ام ولد(کنیز) ہیں۔

(۱۲)جناب محمد اوسط علیہ السلام

حضرت عباس علیہ السلام کے اس بھائی کی والدہ حضرت ام سعید بنت عروہ سلام اللہ علیھا ہیں بعض کتابوں میں مذکور ہے کہ ان کی والدہ بھی ام ولد(کنیز) ہیں۔

(۱۳)جناب عمران علیہ السلام

حضرت عباس علیہ السلام کے اس بھائی کی والدہ ام ولد(کنیز) ہیں۔

(۱۴)جناب عبید اللہ علیہ السلام

حضرت عباس علیہ السلام کے اس بھائی کی والدہ حضرت لیلیٰ دارمیہ سلام اللہ علیھا ہیں۔

(۱۵)جناب ابراہیم علیہ السلام

حضرت عباس علیہ السلام کے اس بھائی کی والدہ ام ولد(کنیز) ہیں۔

(۱۶)جناب عمر اطراف علیہ السلام

حضرت عباس علیہ السلام کے اس بھائی کی والدہ حضرت صھباء بنت عباد التغلبیہ سلام اللہ علیھا ہیں۔

(۱۷)جناب عمر اکبر علیہ السلام

حضرت عباس علیہ السلام کے اس بھائی کی والدہ ام ولد(کنیز) ہیں۔

(۱۸)جناب عتیق علیہ السلام

حضرت عباس علیہ السلام کے اس بھائی کی والدہ ام ولد(کنیز) ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: