قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے مکمل قرآن کو حفظ کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ حفظ قرآن کی طرف سے کربلا اور عراق کے تمام صوبوں میں مکمل قرآن کو حفظ کروانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے لئے انسٹی ٹیوٹ کی تمام شاخوں میں الگ سے حفظ کی کلاسوں کا انتظام کیا گیا ہے ان کلاسوں میں طلاب کی بہت بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

شعبہ حفظ قرآن کے سربراہ قاری حمزہ فتلاوی نے بتایا ہے کہ قرآن کو حفظ کروانے کے لئے جدید طریقوں کو اپنایا جا رہا ہے کہ جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں اور طلاب کو بھی حفظ قرآن میں مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: