الکفیل ہسپتال میں گزشتہ روز نوے سال سے زیادہ عمر کی ایک خاتون کا نو گھنٹے تک کا آپریشن جاری رہا جس میں اس خاتون کے پتے میں موجود پتھری کو نکالا گیا۔
یہ خاتون گزشتہ دو سال سے پتے کی تکلیف میں مبتلا تھی لیکن زیادہ عمر اور دیگر مختلف پچیدگیوں کی وجہ سے اس کا آپریشن کرنا آسان نہیں تھا عراق اور کچھ دوسرے ممالک کے ماہرین طب نے کچھ وجوہات کی بنا پر اس خاتون کے کامیاب آپریشن کو ناممکن قرار دے دیا تھا لیکن الکفیل ہسپتال کے سرجنوں کی ٹیم نے خدا کے لطف و کرم اور حضرت عباس علیہ السلام کی برکات کے طفیل تمام تر پچیدگیوں کے باوجود کامیاب آپریشن کیا اور اب اس خاتون کی صحت ہر طرح کے خطرے سے باہر ہے۔