روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے مركز الامتثال الوظيفي (جاب کمپلائنس سینٹر) کی جانب سے ملازمین کے ساتھ فکری و تعلیمی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد خدمت کے تصورات کو فروغ دینا اور حرم مطہر سے وابستہ افراد کے پیشہ ورانہ و فکری معیار کو بلند کرنا ہے۔
مرکز کے رکن سید علی الصفار نے اس حوالے سے بتایا کہ مركز الامتثال الوظيفي کی سرگرمیوں کا آغاز روضہ مبارک کے متولیِ شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ یہ مرکز مختلف شعبوں، یونٹس اور مراکز کے ملازمین کے ساتھ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرتا ہے، چاہے وہ روضہ مبارک کے اندرخدمات انجام دے رہے ہوں یا بیرونی مقامات پر۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد روضہ مبارک ابو الفضل العباس علیہ السلام پر خدمت کرنے کے اعزاز کو اجاگر کرنا، خادم کی حیثیت اور زائرین کی خدمت میں اس کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنا، اور ان کی فکری، ثقافتی، نظریاتی اور روحانی سطحوں کو بلند کرنا اور انتظامی و خدماتی پہلوؤں کو ترقی دینا بھی شامل ہے، تاکہ ہر ملازم اپنے حقوق اور فرائض سے مکمل طور پر آگاہ ہو سکے۔
یہ ملاقاتیں تسلسل کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل میٹنگز میں سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے کے ممبران شامل تھے، جبکہ تیسری ملاقات 'محکمہ خدماتی امور' کے عملے کے ساتھ منعقد کی گئی۔ یہ میٹنگز اسی ڈیپارٹمنٹ کے دوسرے گروپوں کے ساتھ جاری رہیں گی، اور اس کے بعد حرم مقدس کے باقی شعبہ جات، مراکز اور یونٹس کو بھی شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کی ان کاوشوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور حضرت ابو الفضل العباس (علیہ السلام) کے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔





