روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی میڈیکل ڈسپنسری کی طرف سے زائرین کو طبی ضروریات مہیا کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل سیکشن کے تحت کام کرنے والی میڈیکل ڈسپنسری سارا سال 24 گھنٹے زائرین اور مقامی لوگوں کی خدمت کے لئے کھلی رہتی ہےاور ہر شخص اس سے استفادہ کرتا ہے۔

ان دنوں موسم کی شدت کی وجہ سے زائرین کی طبیعت کی ناسازی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے میڈیکل ڈسپنسری پہ بھی اکثر رش لگا رہتا ہے اور روضہ مبارک کے ادارہ نے موسمی تبدیلیوں اور سردی کی شدت کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے پہلے سے انتظامات کر لیے تھے اور ادویہ کی ایک بڑی کھیپ میڈیکل ڈسپنسری میں پہنچا دی تھی۔

اس ڈسپنسری میں عام طور پر ایسی صورت میں مریض کا علاج کیا جاتا ہے کہ جب اس کی حالت خطرے سے باہر ہو اور شدید مرض میں مبتلا افراد یا تشویش ناک حالت میں پہنچنے والے مریضوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے الکفیل ہسپتال میں یا کسی دوسرے بڑے ہسپتال میں منتقل کر دیا جاتا ہے اور ڈسپنسری کا میڈیکل عملہ آخر تک مریض کے ساتھ رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: