روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسلامی و انسانی معارف کے سیکشن کے تحت کام کرنے والے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے بحرین سے تعلق رکھنے والے جمعیت ’’اقراء‘‘لعلوم القرآن نامی قرآنی ادارے کے تعاون سے گزشتہ روز (15ربیع الثانی1437ھ بمطابق 26 جنوری 2016ء) کوروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا۔
اس محفل قرآن میں بحرین، سعودیہ، عراق اور کویت کے قاریوں نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا اور حاضرین سے داد تحسین وصول کی۔
واضح رہے کہ مذکورہ بالا قرآنی ادارے کے ارکان ان دنوں دسیوں قاریان قرآن کے ہمراہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے علمدار بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے کربلا آئے ہوئے ہیں۔
مذکورہ بالا ادارہ کے ارکان نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے قرآنی ثقافت کی نشرواشاعت کے لئے کیے جانے والے کاموں کو سراہا اور اس محفل قرآن کے انعقاد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا۔