عباس عسکری یونٹ کا میڈیکل سیکشن جوانوں کو کیمیائی حملوں سے بچنے کی تربیت دے رہا ہے۔

عباس عسکری یونٹ کے جوانوں کو ہر طرح کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور جنگی مشکلات سے نکلنے کے لئے تربیت دی جا رہی ہے۔ ان دنوں عباس عسکری یونٹ کا میڈیکل سیکشن یونٹ کے ایک دستے کو کیمیائی حملوں کا مقابلہ کرنے اور کیمیائی حملے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور جنگ کو جاری رکھنے کی تربیت دے رہا ہے۔

اس تربیت میں ابتدائی طور پر جوانوں کو کیمیائی حملوں سے محفوظ رکھنے والے مخصوص لباس کے استعمال اور کیمیائی ہتھیاروں سے متاثر ہونے والے افراد کو طبی امداد مہیا کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش جنگ کے دوران کیمیائی ہتھیار بھی استعمال کر رہی ہے جس سے سوریا اور عراق میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: