ماہِ صیام کے دوران شعبۂ طبی امور  کی جانب سے  زائرات  کو وسیع طبی خدمات فراہم کی گئيں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ طبی امور (میڈیکل افیئرز ڈیپارٹمنٹ) نے ماہِ رمضان المبارک کی برکتوں کے سائے میں روضہ اقدس پر حاضری دینے والی خواتین کو بہترین اور مفت طبی و معالجاتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔



یہ تمام خدمات شعبے کے زیرِ انتظام کام کرنے والے "مرکز صدیقہ طاہرہ(ع) طبی مرکز برائے خواتین" کے ذریعے فراہم کی گئيں کہ جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔





مذکورہ شعبے سے وابستہ ڈاکٹر آلاء عبد الحسین نے اس حوالے سے بتایا: یہ میڈیکل سنٹر چوبیس گھنٹے زائرات کی خدمت کے لیے کھلا رہتا ہے۔ ہمارا ماہر طبی عملہ زائرات کے طبی معائنہ کے ساتھ ساتھ انھیں ضروری ادویات بھی فراہم کر رہا ہے، تاکہ زائرات کی صحت و سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے انہیں ایک مثالی طبی ماحول فراہم کیا جا سکے۔



انہوں نے مزید کہا کہ اس کارِ خیر میں رضاکار لیڈی داکٹرز اور نرسز کا کردار انتہائی نمایاں ہے۔ یہ وولنٹیرز مرکز کے مستقل طبی عملے کے ساتھ مل کر کام کی ترتیب اور خدمات کی آسان رسائی میں معاونت کر رہی ہیں، جو کہ خدمتِ زائرین کے حوالے سے باہمی ہمدردی اور تعاون کی ایک تابندہ مثال ہے۔



واضح رہے کہ ہر طرح کا طبی معائنہ اور ادویات مکمل طور پر مفت ہیں۔ رمضان کے مقدس ایام میں زائرات کی سہولت کے لیے طبی عملہ ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ یہ اقدامات شعبۂ طبی امور کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد ماہِ صیام کے دوران زائرین کی طبی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: