کربلا اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے زائرین کی ایک بڑی تعداد کی وجہ سے متعدد بار نماز عید الفطر پڑھائی گئی تاکہ زائرین کی زيادہ سے زیادہ تعداد باجماعت نماز عید میں شرکت کر سکے اور روضہ مبارک میں آنے والے
دیگر زائرین کی نقل و حرکت اور آمد رفت پر بھی اثر نہ پڑے۔
اس موقع پر مومنین نے اللہ تعالیٰ سے عراق اور پوری دنیا میں امن وسلامتی کے قیام، شہداءِ عراق پر رحمت کے نزول اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔
عید الفطر کے موقع پر امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لائے ہوئے ہے۔








