بشیر کے علاقہ کو داعش سے آزاد کروانے کے لئےمقدس حرموں کے عسکری رضا کار، انصار المرجعیۃ اورعباس عسکری یونٹ کے جوان مکمل تیار ہیں۔

عباس عسکری یونٹ کے انچارج شیخ میثم زیدی نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت امام علی علیہ السلام کی طرف سے تشکیل کردہ "فرقۃ امام علی (علیہ السلام) القتالیۃ" نامی عسکری تنظیم، روضہ مبارک حضرت امام حسین (علیہ السلام) کی طرف سے تشکیل کردہ "لواء علی اکبر(علیہ السلام)" نامی عسکری تنظیم، نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما کی نمائندے کی طرف سے تشکیل کردہ "لواء انصار المرجعیۃ" نامی عسکری تنظیم کے فوجی دستے ان دنوں عباس عسکری یونٹ کے جوانوں کے ہمراہ کرکوک کے نواحی شہر بشیر کو داعش سے آزاد کروانے کے لئے مکمل طور پر تیار کھڑے ہیں اور بشیر کی حدود میں آپریشن کے شروع کرنے کے لئے سرکاری احکامات کے انتظار میں مورچہ بند ہیں۔

واضح رہے کہ اس آپریشن میں عسکری رضاکاروں کے علاوہ عراقی سرکاری سیکیورٹی فورسز اور کرد ملیشیا پیش مرگہ بھی حصہ لے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: