روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ صنعت و حرفت نے ابو الفضل العباس (علیہ السلام)'سروس کمپلیکس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پاور ڈسٹری بیوشن بلڈنگ کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔
اس منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے شعبہ کے انجینئر علی ساطع نے کہا:"ہمارے تکنیکی عملے نے منظور شدہ انجینئرنگ معیارات کے مطابق اس عمارت کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔ لوہے کے ڈھانچے (آئرن بیس) کی تنصیب کے بعد ستونوں کو نہایت مہارت سے نصب کیا گیا ہے، تاکہ عمارت کو تعمیراتی کام کے اگلے مراحل کے لیے تیار کیا جا سکے۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ عمارت دو منزلوں پر مشتمل ہے جو تقریباً 200 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ اس کی بلندی 7 میٹر رکھی گئی ہے تاکہ کمپلیکس کے تمام حصوں میں بجلی کی مستحکم فراہمی اور تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوارکیا جا سکے۔
واضح رہے کہ شعبہ صنعت و حرفت ان منصوبوں کے ذریعے روضہ مبارک کے تمام شعبہ جات اور بیرونی سائٹس پر فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔




