روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن کی چھت میں آئینہ کاری کا آخری مراحلہ۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں جاری توسیع اور تعمیر نو کے منصوبوں کے ضمن میں روضہ مبارک کے صحن پہ چھت تعمیر کی گئی تاکہ پورا صحن ایک وسیع و عریض ہال کی صورت اختیار کر لے اور زائرین بھی اپنی عبادت اور زیارتی رسوم کے دوران موسم کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔

چھت کی تعمیر کے بعد اس کی تزیین اور آرائش کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے کہ جن میں چھت میں آئینہ کاری اور شیشے کے ٹکڑوں سے مختلف نقش ونگار بنانا بھی شامل ہے۔ آئینہ کاری کا کام متعدد مراحل میں تقسیم کیا گیا اور صحن کو اس منصوبے کے لئے متعدد حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد کام کا آغاز کر دیا گیا اور ایک حصے کی تکمیل کے بعد دوسرے حصے میں کام شروع کیا گیا۔

اور اب آئینہ کاری کا کام اپنے آخری مرحلے یعنی صحن کے آخری حصہ (باب امام علی اور باب امام حسین کا درمیانی ایریا) میں جاری ہے کہ جس کے بعض مناظر آپ زیر نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بات واضح رہے آئینہ کاری کے لئے دو ملی میٹر موٹے دنیا کے بہترین آئینے بیلجیئم سے لائے گئے اور ان آئینوں کو نقوش کی تیاری کے لئے (CNC)سی این سی طریقہ کار کے ذریعے ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: