مرکز العمید کی طرف سے سامراء کے آثار قدیمہ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد...

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے مرکز العمید نے سامراء کے آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے مرکز تراث سامراء کے تعاون سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا کہ جس میں تاریخ اور آثار قدیمہ کے ماہرین اور سکالرز کو گفتگو کے لئے مدعو کیا گیا۔

مرکز تراث سامراء کے انچارج جناب مشتاق اسدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو سامراء کے تاریخی مقامات اور خاص طور پر حضرت امام علی نقی(ع) اور امام حسن عسکری(ع) کے روضہ مبارک کے بارے میں تاریخی معلومات فراہم کرنا اور اس تاریخی ورثہ کی حفاظت کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا ہے اور اسی طرح اس سیمینار کے توسط سے سامراء کے آثار قدیمہ کی معلومات پر مشتمل ایک رسالہ کی اشاعت شروع کرنا بھی ہے۔

سیمینار میں سکالرز نے سامراء کے جغرافیۃ، تاریخ اور سیاحت وغیرہ کے حوالے سے متعدد محاور پہ روشنی ڈالی کہ جن میں سر فہراست محاور درج ذیل ہیں:

1.المحور الفكري والعقدي .

2.المحور التاريخي .

3.المحور الأدبي واللغوي .

4.المحور الفني والجمالي .

5.المحور المجتمعي .

6.المحور العلمي .
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: