روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام داعش کے خلاف برسرپیکار عسکری رضاکاروں کے ہمراہ۔۔۔

نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس نے بھی کسی غازی کو تیار کیا اسے غازی کا ثواب ملے گا۔

رسول خدا(ص)کے اس فرمان اور سپریم دینی رہنما آیت اللہ العظمٰ سید علی حسینی سیستانی کے حکم کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بر سر پیکار عسکری رضاکاروں کی مادی اور معنوی امداد کا سلسلہ جاری ہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بہت سے خدام براہ راست دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شریک ہیں اور اسی طرح سے جنگ میں براہ راست شریک نہ ہونے والےروضہ مبارک کے خدام آئے دن محاذ جنگ پہ جا کر عسکری رضاکاروں سے ملتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کر کے انہیں معنوی اسلحہ سے لیس کرتے ہیں۔

اسی سلسلہ میں گزشتہ روز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ایک اعلی سطحی وفد علامہ شیخ عادل وکیل کی سربراہی میں متعدد محاذوں پہ جا کر عسکری رضاکاروں سے ملا اور ان کی مجاہدانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

روضہ مبارک کے وفد نے صوبہ انبار کے علاقے عامریۃ فلوجہ اور صوبہ کرکوک کے علاقے بشیر، تازہ اور ان کے گردونواح کے علاقوں کا دورہ کیااور وہاں اگلے مورچوں میں جا کر عسکری رضاکاروں سے ملاقات کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: