حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح کے بالائی حصہ پہ آیات واشعار پر مشتمل پٹیوں کی تنصیب۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح ساز ورکشاپ میں حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح مبارک کے بالائی حصہ پہ قرآنی آیات اور عربی اشعار پر مشتمل پٹیوں کی تنصیب اپنے آخری مراحل میں ہے۔

اوپر نیچے نصب ہونے والی یہ تینوں پٹیاں تانبے سے بنائی گئی ہیں اور ان پر نیلے رنگ کے مینا کی پالش کی گئی ہے۔تانبے اور مینا سے بنی پہلی پٹی کی موٹائی ۷ ملی میٹر اور چوڑائی ۱۸ سینٹی میٹر ہے اور اس پر عراق کے معروف خطاط ڈاکٹر روضان بھیۃ نے خط ثلث میں مرحوم آیۃ اللہ سید محمد جمال ھاشمی کے پرانی ضریح پہ پہلے سے موجود شعر لکھے ہیں کہ جن میں وہ کہتے ہیں:

ضَرِيْحُكَ مَفْزَعُنَا الأَمْنَعُ *** بِهِ كُلُّ نَازِلَةٍ تُدْفَـــــعُ

وَبَابُكَ لِلْخَلْقِ بَابُ النَّجَاةِ *** تَلوذُ بِعُرْوَتِهِ الـــــرُّوَّعُ

ان اشعار میں چند مزید اشعار کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

ضریح کے چاروں طرف موجود اس پٹی میں ہر شعر کا قطعہ ۱۲۰ سیںٹی میٹر لمبائی پر مشتمل ہے اور ہر قطعہ کے بعد ایک دائروی نشان ہے۔

شعروں پر مشتمل پٹی کے اوپر۵ سینٹی میٹر کے فاصلے پہ چاروں طرف قرآنی آیات پر مشتمل تانبے اور مینا سے بنی پٹی ہے اس پٹی پہ معروف عراقی خطاط احمد ناجی نے خط محقق میں قرآنی آیات لکھی ہیں اس پٹی کی موٹائی ۷ ملی میٹر اور چوڑائی۱۸ سینٹی میٹر ہے اور ہر قرآنی آیت۱۲۰ سینٹی میٹر لمبائی پر مشتمل ہے۔

تیسری پٹی پر سورہ دھر کی آیات لکھی ہوئی ہیں یہ پٹی سونے سے بنے افریز (نقش و نگار پر مشتمل باہر کی طرف ابھرے ہوئے بالائی حصہ) کے اوپر ہے اس پٹی کی چوڑائی ۱۸۵ سینٹی میٹر، لمبائی۷۸۔۱۹ میٹر اور موٹائی ۷ ملی میٹر ہے اور اس پر بھی خطاطی کا شرف ڈاکٹر روضان بھیۃ کو حاصل ہوا ہے۔

قرآنی آیات اور حضرت عباس علیہ السلام کی شان میں عربی اشعار پر مشتمل یہ تینوں پٹیاں ضریح کے باقی ہر حصے کی طرح خوبصورت ڈیزائننگ کا اعلیٰ ترین نمونہ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: